بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

0
130
Pakalerts.pk

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 21 اگست کو راولپنڈی میں ہونے والے اہم پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی بار ہوم سیریز میں شان مسعود کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود کے ساتھ سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم بھی شامل ہیں، جو پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹیم کے تیز رفتار باؤلنگ کے شعبے کی کمان شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہوگی، جبکہ محمد علی، نسیم شاہ اور نوجوان خرم شہزاد بھی اس پیس اٹیک کا حصہ ہوں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ساتھ آل راؤنڈر سلمان آغا بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جو کہ ٹیم میں واحد اسپنر کے طور پر کھیلیں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ جیسن گلیسپی پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔