مشہورانگلش فٹبال کلب 300 ملین میں فروخت

0
114

معروف انگلش فٹ بال کلب نیو کاسل کو 300 ملین پاؤنڈزمیں فروخت کرنےکامعاہدہ ہوگیا۔

عالمی خبررساں ادارےکےمطابق نیو کاسل کےمالک مائیک ایشلےنےیہ کلب امانڈا اسٹیولےکوفروخت کیا ہے، امانڈا اسٹیولےکوسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

معاہدے کے بعد مائیک ایشلےنےانگلش پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کوبھی اس سے آگاہ کردیاہے۔

موجودہ سیزن میں نیوکاسل یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 13 ویں نمبرپرہے۔

نیوکاسل کلب کی معاہدے کی رقم کاتخمینہ 300ملین پاؤنڈ ہے جوکہ پاکستانی رقم (تقریباً 62 ارب 46 فتکروڑ 25 لاکھ 62 ہزار )210 روپے بنتی ہے۔

نیوکاسل کےسابقہ مالک مائیک ایشلےنےکلب 2007 میں 134 ملین پاؤنڈزمیں خریدا تھا،جنوری 2018ء میں امانڈاسٹیولےنےکلب خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔