معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل

0
112
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں معمولی تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق 28 سالہ احمد کو محلے دار نے معمولی جھگڑے کے دوران گولی مار دی۔ گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔