گوادر – وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی ہے۔ گوادرآنیوالا بلک کارگوعالمی معیارکو مدنظررکھ کر افغانستان روانہ کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طورپرسیل ہوں گے۔ وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، گوادرپورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔بلک کارگو کی اجازت ایف پی سی سی آئی، پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر اشتراک داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔ گوادر پورٹ پر آئندہ دو ماہ تک تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اتوار کو سیکریٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ 10 مئی کو 16 ہزار میٹرک ٹن ڈی اے پی، وسط مئی تک 25 ہزار میٹرک ٹن سامان اور افغانستان کیلئے گندم پر مشتمل 5 لاکھ میٹرک ٹن کارگو سامان بحری جہازوں سے اتارا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ پر بحری جہازوں کی آمد بڑھنے سے کاروبار کے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے۔
Latest News
پی ایس ایل 11 میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ
یہ آپشن کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے میچز میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کیلئے ہوگا
پاکستاں سپر لیگ کے سیزن گیارہ میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے...
صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی...
شہبازشریف کو بہت پسند کرتا ہوں، ان سے جنگ کے دوران تعلقات مضبوط ہوئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اعلیٰ سپہ سالاراور ٹف فائٹر...
پنجاب حکومت کا ٹیچرز کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے اور سکولوں میں سی سی...
پہلی مرتبہ آن لائن پیپرچیکنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائےگا، سکولوں میں صفائی کیلئے ستھرا پنجاب سروسز حاصل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز...




























