گریم اسمتھ کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا گیا

0
201

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان گریم اسمتھ کو ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے پر تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان گریم اسمتھ کو مکمل مدت کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

اس سےقبل گریم اسمتھ کو دسمبر میں عبوری بنیاد پر یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم اب وہ دو سال کی مدت کے لیے کام کریں گے ۔یاد رہے کہ گریم اسمتھ جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب کپتان ہیں۔ اسمتھ کی کپتانی میں ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم غیر ملکی دوروں پر مسلسل 9 سال تک ناقابل شکست رہی۔

گریم اسمتھ نے 108 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں سے 53 میں فتح حاصل کی جبکہ 28 میچ میں شکست اور 27 میچ ڈرا ہوئے۔