یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے، محمد یوسف

0
127
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔ پاکستان ہماری پہچان اور ایمان کا حصہ ہے، اس کی سلامتی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی 14 اگست کو یومِ آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی۔

انہوں نے یہ بات نواب شاہ ڈویژن کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی نائب امیر و نگران ڈویژن محمد افضال صدیق نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس، عوامی کمیٹیوں کے قیام اور تنظیمی و دعوتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ نااہل اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے ملک اس وقت معاشی، سیاسی اور اخلاقی بحرانوں کا شکار ہے۔ صرف دیانت دار اور اہل قیادت ہی قوم کو ان مسائل سے نکال سکتی ہے۔ اگر جماعت اسلامی کو موقع ملا تو پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست بنا کر قائداعظمؒ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کریں گے۔ عوام اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

سورس اردو پوائنٹ