امریکی صدارتی انتخابات،ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 232 ووٹ لے کر آگے، کمیلا ہیرس 216ووٹوں کے ساتھ پیچھے

0
69
Pakalerts.pk

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 216 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ اس وقت اہم ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا، انڈیانا، کینٹکی، اوکلوہاما، الباما، جنوبی کیرولائنا، مسی سیپی اور ویسٹ ورجینیا میں کامیابی حاصل کی ہے، جو ٹرمپ کے لیے بڑی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

کملا ہیرس نے ڈیموکریٹس کے روایتی مضبوط گڑھ ریاستوں جیسے ورمونٹ، نیومیکسیکو، اوریگون، کولوراڈو، مین، ہوائی، واشنگٹن، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، اور کیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی۔ کیلیفورنیا میں ان کے 54 الیکٹورل ووٹ شامل ہونے سے ان کے مجموعی ووٹوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی نے 174 اور ڈیموکریٹس نے 133 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے 43 نشستیں جیت لی ہیں۔