امریکی الیکشن؛ اہم سوئنگ سٹیٹس میں ٹرمپ کامیاب، صدر بننے کے قریب پہنچ گئے

0
88
Pakalerts.pk

امریکی انتخابات میں اس وقت ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی ہے، خصوصاً سوئنگ ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد ان کے دوبارہ صدر بننے کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق، ٹرمپ پنسلوینیا، جارجیا، اور شمالی کیرولائنا میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ان ریاستوں کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو وسکونسن یا مشی گن میں سے کسی ایک میں جیتنا ہوگا تاکہ وہ درکار الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔

نتائج میں مزید پیش رفت کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل کی عمارت کے گرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، اور مختلف کاروباروں نے ممکنہ بدامنی کے خدشے سے اپنے دفاتر کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔