وفاقی انشورنس محتسب کی جانب سے جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے اعزازمیں عشائیہ

0
120

ممتازعلی شاہ کی انشورنس سے متعلق عوامی شکایات کو 30 دن کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی سابق چیف سیکریٹری سندھ و وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے کراچی جیم خانہ کلب میں جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس کی قیادت یورپ کے سفیر میاں مبین اختر کر رہے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علی شاہ نے انشورنس سے متعلق عوامی شکایات کو 30 دن کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کی پاکستان اور بیرون ممالک خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے بانی و سینئر وکیل ندیم شیخ، گلوبل سیکرٹری جنرل حارث امین بھٹی، سابق ڈائریکٹر ایف آئی سید اسرار علی، فارما انڈسٹری کی ممتاز شخصیت عاطف اقبال سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر میاں مبین اختر نے کہا کہ وہ یورپین ممالک میں پاکستانیوں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔پاکستانی سرکاری وفود کا بھی اپنی کمیونٹی کی جانب سے شاندار استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ انکی شایان شان پذیرائی کی جاتی ہے۔پاکستانیوں کے تعلیمی سماجی اور رہائشی مسائل کو فوری طور پر جسٹس ہیلپ لائن کے فورم سے حل کیا جارہا ہے۔انہوں نے وفد کی پذیرائی پر ممتاز علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔