فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
وفد کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، پولیس آپریشنز سنٹر ہال اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی شاکر حسین داوڑ اور سافٹ انجینئر عصمت اللہ نے طلبہ کو بتایا کہ سیف سٹی منصوبہ پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول، ای-چالان سسٹم اور ہیلپ لائن "پکار-15” کے ذریعے شہر میں سیکیورٹی کو یقینی بنا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ چہرے کی شناخت کرنے والے کیمرے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب ہیں، جو جرائم کی روک تھام اور مشکوک افراد کی نشاندہی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کو سراہا اور ڈی جی سیف سٹی اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔




























