راولپنڈی پولیس نے ممکنہ احتجاج کی کال کے پیش نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے، جن میں 4,000 سے زائد افسران اور جوان نے فرائض انجام دیے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی تعینات رہی، جبکہ رائٹ مینجمنٹ فورس کے خصوصی دستے بھی موجود تھے۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ رہی اور مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع استعمال کیے گئے۔
سی پی او نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی گئی اور کسی کو شہریوں کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شہر بھر میں پولیس کی خصوصی پکٹنگ اور پٹرولنگ ٹیمیں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم رہیں۔




























