راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ایک ملزم سے 2 کلو 100 گرام چرس جبکہ گوجر خان پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔




























