مریم نواز کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

0
97
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ژوب، بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 14 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر۔ مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے۔

سورس اردو پوائنٹ