امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بڑھتا اثر

0
124
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ جریدے نے ان کے دوسرے دورۂ امریکا کو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی علامت قرار دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ماہ میں دوسرا دورہ تعلقات میں واضح پیشرفت کا ثبوت ہے۔ چند ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ دیا تھا۔ بلوم برگ کے مطابق عاصم منیر کو پاکستان کی بااثر شخصیت سمجھا جاتا ہے جن کی رائے خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات میں فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس بات کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔

سورس اردو پوائنٹ