پسرور (28 اگست 2025): سیالکوٹ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے 29 اور 30 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے شہر کی دگرگوں صورتحال کے باعث اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پس منظر
گزشتہ 48 گھنٹوں میں سیالکوٹ میں 512 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تین بڑے نالے اوور فلو کر گئے اور اربن ایریاز سمیت مضافاتی علاقے بھی زیرِ آب آ گئے۔
ڈی سی صبا اصغر کا کہنا ہے کہ:
سیالکوٹ میں پہلی بار اس نوعیت کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔
- ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔
- متاثرہ علاقوں میں کشتیاں چلائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب حالیہ شدید بارشوں اور بھارت کی طرف سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی کی وجہ سے تاریخ کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں ہے، جس سے اب تک درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔




























