این سی سی آئی اے کو اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات بھی مل گئے

0
44
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

اسلام آباد (28 اگست 2025): وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اختیارات میں اہم توسیع کرتے ہوئے اسے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقاتی و پراسیکیوٹنگ ایجنسی کا درجہ دے دیا ہے۔

تفصیلات

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے شیڈول ون میں ترمیم کے بعد شق 15 شامل کر دی گئی ہے، جس کے تحت متعدد جرائم اب براہِ راست NCCIA کے دائرہ کار میں آ جائیں گے۔

شامل جرائم

ترمیم کے بعد درج ذیل جرائم اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت قابلِ گرفت ہوں گے:

سائبر ٹیررازم

  • الیکٹرانک فراڈ
  • شناختی معلومات کا غیر قانونی استعمال
  • سم کارڈز کا غیر قانونی اجرا
  • چائلڈ پورنوگرافی
  • بچوں کی ہراسگی کو کمرشلائز کرنا
  • انفارمیشن سسٹمز کا بچوں کے اغوا میں استعمال
  • جھوٹی اور فیک معلومات کی اشاعت

پس منظر

اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا اور آن لائن جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا تھا۔ اب NCCIA کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اضافی اختیارات ملنے کے بعد منی لانڈرنگ سے جڑے سائبر جرائم کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لانے کی توقع ہے۔