وزن بڑھنے پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا جس سے بہت پریشان ہوئی، کومل میر

0
78
pakalerts.pk
pakalerts.pk

کراچی: معروف اداکارہ کومل میر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے وزن بڑھنے پر لوگوں کی مسلسل تنقید نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا تھا۔

"میں رونے پر مجبور ہوگئی”

ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کومل میر نے کہا کہ وزن بڑھنے پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ ان کے قریبی لوگ بھی تبصرے کرتے تھے، جس نے انہیں دل سے متاثر کیا۔

انہوں نے کہا:

"میرے بڑھتے وزن پر اس قدر باتیں ہوئیں کہ میں رونے پر مجبور ہوگئی۔ یہاں تک کہ میرے آس پاس موجود لوگ بھی بار بار کمنٹس کرتے تھے، جو میرے لیے بہت مشکل تھا۔”

سوشل میڈیا پر تنقید ختم نہ ہوئی

اداکارہ نے بتایا کہ ابتدا میں انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کو مذاق میں لیا کیونکہ وہاں چیزیں دو دن سے زیادہ نہیں چلتی، لیکن یہ معاملہ مختلف نکلا۔

مہینے گزر گئے لیکن لوگوں کی تنقید ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ آج بھی اگر میں کوئی پوسٹ کروں تو کچھ لوگ لازمی وزن پر تبصرہ کرتے ہیں۔”

میں کیوں جواب دوں؟”

کومل میر نے کہا کہ دوستوں نے انہیں مشورہ دیا کہ ایک وضاحتی ویڈیو بنا کر لوگوں کو جواب دے دیں، مگر انہوں نے انکار کر دیا۔

میرا سوال یہ تھا کہ میں کیوں لوگوں کو جواب دوں؟ اور اگر دے بھی دوں تو وہ مانیں گے ہی نہیں۔