راولپنڈی (14 اگست 2025): گھریلو تنازع کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ قائداعظم کالونی میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر سی ایم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق دھمیال پولیس نے مقتولہ کے بیٹے شہید احمد بھٹی کی درخواست پر قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ شہید احمد بھٹی نے بیان دیا کہ اس کی والدہ شازیہ فاروق اور بہن کے ساتھ پہلے ان کی چچی کا جھگڑا ہوا۔
بیٹے کے مطابق جھگڑے کے دوران اس کی بہن کو گھر سے نکال کر دروازہ بند کردیا گیا اور اندر والدہ پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ بعد ازاں واقعہ کو چھپانے کے لیے بتایا گیا کہ کمپریسر پھٹنے سے والدہ جھلس گئی ہیں۔




























