سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان، حکومت نے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

0
94
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

پنجاب (14 ستمبر 2025): صوبے میں حالیہ سیلاب کو جواز بنا کر مہنگائی کا شدید دباؤ پیدا ہوگیا ہے، تاہم حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سیلاب سے متاثرہ مل فتیانہ پل اور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں سابق ایڈووکیٹ جنرل مصطفیٰ رمدے، اے ایس پی معاذالرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہیں سیلابی صورتحال اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

محمد اورنگزیب نے متاثرین کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری بحالی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اور سب فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بل ادا کرنا ممکن نہیں، اسی لیے ان کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم پہلے ہی دو ایمرجنسیز نافذ کر چکے ہیں اور آئندہ 15 دنوں میں نقصانات کے تخمینے سامنے آجائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء خود اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور امپورٹڈ مہنگائی کا کوئی جواز نہیں۔ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور معیشت بتدریج بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ریلیف آپریشن تاریخ میں ایک مثال ہے، اللہ کرے کہ پانی جلد اترے تاکہ نئی فصلوں کی کاشت ممکن ہو سکے۔ سیلاب سے سڑکیں، پل اور مکانات تباہ ہوئے ہیں جنہیں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا نامناسب ہے