افغانستان کیخلاف میچ میں 5 چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے

0
146
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ابوظہبی (19 ستمبر 2025): سری لنکا کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے کے والد سورنگا ویلالاگے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

کرک انفو کے مطابق سورنگا ویلالاگے کو کولمبو میں اچانک دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونیتھ ویلالاگے ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیل رہے تھے۔ میچ کے آخری اوور میں انہیں پانچ چھکے لگے، اور کچھ دیر بعد ہیڈ کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے کرکٹر کو والد کے انتقال کی خبر دی۔

میچ ختم ہوتے ہی دونیتھ ویلالاگے فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے تاکہ اپنے والد کے جنازے میں شرکت کرسکیں۔