عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا رات گئے سخت سردی میں اڈیالہ روڈ پر دھرنا

0
38
pakalerts.pk
pakalerts.pk

کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ روڈ پہنچ گئی، پولیس نے علیمہ خان اور کارکنان کو گھیر لیا

عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا رات گئے سخت سردی میں اڈیالہ روڈ پر دھرنا، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ روڈ پہنچ گئی، پولیس نے علیمہ خان اور کارکنان کو گھیر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود منگل کے روز عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔منگل کے روز بھی عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، جبکہ کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روزعمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوئی۔

علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچیں، کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی جس پر پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک لیا، پولیس نے بانی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکنان وہاں جمع ہوگئے۔علیمہ خان کارکنوں کے ہمراہ گورکھ پور سے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوئی، کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھیں جب کہ کارکنوں کا جلوس پیدل گاڑی کے ساتھ روانہ ہوا جس کے بعد راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو سڑک کے بائیں جانب پلاٹ میں جانب جانے کی ہدایت کردی۔ جبکہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین خان کا دھرنا فیکٹری ناکے پر جاری ہے اس دوران مزید کارکنان وہاں پہنچ گئے، جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں اور کارکنان کو گھیر لیا، قیدی وینیں بھی پہنچا دی گئیں۔