’آپ کو کون روک سکتا ہے؟ آپ کو تو میرے گھر سے بھی ووٹ ملا ہوا ہے‘

0
44
pakalerts.pk
pakalerts.pk

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا تحریک انصاف کے رہنماء نعیم حیدر پنجھوتھا سے مکالم

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی امیدوار نعیم حیدر پنجھوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو تو میرے گھر سے بھی ووٹ ملا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے خلاف نوٹس پر سماعت کے دوران ان کے وکیل علی بخاری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے وکلاء سے بدسلوکی کا چیف الیکشن کمشنر سے شکوہ کیا، جس پر سکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ ’وکلاء کے ساتھ اگر بدسلوکی ہوئی تو میں معذرت کرتا ہوں‘، اسی دوران نعیم حیدر پنجوتھا کو مخاطب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ’آپ کو کون روک سکتا ہے، آپ کو تو میرے گھر سے بھی ووٹ ملا ہوا ہے‘، اس پر تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ ’جی بالکل مجھے پتہ چلا تھا‘۔بعد ازاں وکیل علی بخاری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ کے وکلاء سے بدسلوکی کے شکوہ پر سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’وکلاء کے ساتھ اگر بدسلوکی ہوئی تو میں پھر معذرت کرتا ہوں‘۔ بتایا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن آمد سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی، کمیشن میں سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے آگاہ کیا کہ ’وزیر اعلی خود پیش ہوئے ہیں‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سہیل افریدی کو روسٹرم پر آنے کا کہا لیکن چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے منع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ’آپ بیٹھ جائیں‘۔