حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

0
58
pakalerts.pk
pakalerts.pk

پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے آئندہ 15 دنوں کے لیے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

 حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد آئندہ 15روز کے لئے نئی قیمت 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر رہے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا جو 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی۔ دوسری طرف حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں سے 200 ارب روپے اضافی نکلوانے کا پلان بھی سامنے آیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر بالترتیب 7 اور 8 روپے اضافی لیوی سڑک کی تعمیر کیلئے عائد، اضافی لیوی کے ذریعے 200 ارب روپے جمع کیے جائیں گے، سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا تھا کہ 16 اپریل 2025ء سے 30 ستمبر 2025ء کے دوران اضافی لیوی کے ذریعے کل 66.13 ارب جمع کیے گئے، پیٹرولیم لیوی کی وصولی وفاقی مشترکہ فنڈ میں کی جاتی ہے، اس فنڈ کے اخراجات اور اس کی تقسیم کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے دائر اختیار میں نہیں۔