ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

0
96
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ایشیا کپ سپر فور کے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بنگلادیش نے آخری گیند پر 6 وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سیف حسین نے 61 رنز کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔ کپتان لٹن داس 23 رنز بنا سکے، جبکہ تنزید حسین بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے دسن شناکا نے شاندار 64 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ کوشل مینڈس نے 34 اور پتھم نسانکا نے 22 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے بولرز میں مستفیض الرحمان نے تین، مہدی حسن نے دو جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے لیے ونیندو ہسارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں بنگلادیش کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، تاہم اس کامیابی کے بعد سپر فور میں فائنل تک رسائی کے امکانات بنگلادیش کے لیے بڑھ گئے ہیں۔