بی سی سی آئی سے معافی مانگی اور نہ کبھی مانگوں گا، محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

0
146
pakalerts.pk
pakalerts.pk

لاہور(یکم ستمبر 2025): بھارتی میڈیا کی بھارت کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) سے معافی مانگنے کی جھوٹی خبر پر اے سی سی کے صدر محسن نقوی کا ردعمل آگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صدر  اےسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے، نہ میں نے کچھ غلط کیا ہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے، نہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اے سی سی صدر کی حیثیت سے فائنل والے دن ٹرافی دینے کے لیے تیار تھا اور اب بھی تیار ہوں، وہ واقعی چاہتے ہیں، تو وہ اے سی سی کے دفتر آئیں اور مجھ سے ٹرافی وصول کریں، میں انھیں خوش آمدید کہوں گا۔

محسن نقوی نےکہا بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے، میرے خلاف گھناونی سازش ہے، بھارتی میڈیا کا مقصد صرف اپنے لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔

صدر  اےسی سی محسن نقوی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹنا جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی بورڈ  سے کھیل کی ساخت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔