بھارتی اداکارہ لکشمی مینن اغوا اور تشدد کیس میں نامزد

0
105
pakalerts.pk

کیرالہ (کوچی): ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا اور مبینہ تشدد کے کیس میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کر لیا گیا۔

واقعے کی تفصیل

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کوچی کے بانر جی روڈ پر ایک بار میں پیش آیا، جہاں اداکارہ کے دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی پروفیشنل کے درمیان جھگڑا ہوا۔ تنازع بڑھنے پر معاملہ باہر تک جا پہنچا۔

جب متاثرہ نوجوان اپنی گاڑی میں واپس گھر جا رہا تھا تو نارتھ برج کے قریب ملزمان نے اس کی گاڑی روکی، اسے ہراساں کیا اور زبردستی دوسری گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں اس پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔

پولیس کی کارروائی

پولیس نے واقعے کی وائرل ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔ اب تک تین افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں اداکارہ لکشمی مینن کا ایک قریبی دوست بھی شامل ہے۔