سابق امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل پراسرار جلدی مرض کا شکار

0
125
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

نیویارک – سابق امریکی ماڈل اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار برینڈی گلین وائل ایک نامعلوم جلدی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں، جس نے ان کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 52 سالہ برینڈی گلین وائل جو ماضی میں ایک رئیلٹی شو میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، کافی عرصے سے اس بیماری کی وجہ سے پریشان تھیں۔ انہوں نے اس بیماری کی تشخیص اور علاج کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کیے، تاہم مکمل تشخیص میں وقت لگا۔

حال ہی میں، برینڈی نے سوشل میڈیا پر ایک مثبت پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے معالج کا شکریہ ادا کیا اور لکھا، "میں اب مزید انتظار نہیں کر سکتی کہ گھر سے باہر نکلوں اور دوبارہ زندگی کو جینے کا آغاز کروں۔”

رپورٹس کے مطابق، برینڈی کو شک ہے کہ انہیں یہ پراسرار جلدی بیماری سنہ 2024 میں مراکش کے دوران قیام کے وقت لاحق ہوئی تھی۔ تاہم، اس بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

سورس اردو پوائنٹ