کار نما کشتی : جدت اور انفرادیت کی حیرت انگیز ایجاد

0
136
pakalerts.pk

مختلف ممالک میں ایسی ایجادات کا مشاہدہ اکثر ہوتا ہے جو دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں، ان ہی میں جدید کار نما کشتی بھی شامل ہے جو مصر میں تیار کی جاتی ہیں۔

مصر میں بنائی جانے والی کشتی نما کار بھی ان ہی میں سے ایک ہے جو اپنی جدت اور انفرادیت سے دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہے۔

جی ہاں !! ویڈیو میں دکھایا جانے والا یہ کوئی اے آئی کلپ نہیں ہے بلکہ یہ ایک جیٹ کار ہے، اساس گاڑی کے خریدار اپنی پسند کے مطابق کار کا ڈیزائن بنوا سکتے ہیں، بس آپ انجن کی طاقت کا انتخاب کریں اور اگلے دو ہفتوں میں یہ کار آپ کے گھر پہنچا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ریاست پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلیے بھارتی فوج نے پانی اور زمین پر چلنے والی ایسی ہی مخصوص گاڑیوں کا استعمال کرکے گہرے پانی اور دشوار گزار جگہوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔

بظاہر دیکھنے میں تو یہ ایک کشتی نما کار ہے لیکن اسے مخصوص انداز سے تخلیق کیا گیا ہے، یہ گاڑی خشکی پر نہیں چلائی جاسکتی۔

ہاتھوں سے بنائی گئی ان کاروں کو فائبر گلاس کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے، مصر میں تیار کی گئی یہ جیٹ کاریں دنیا بھر میں تقریباً 70 ممالک میں فروخت کی جارہی ہیں۔