چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

0
120
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئر بیس پر وانگ ژی کا استقبال کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2025ء) چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئر بیس پر وانگ ژی کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر کیا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ چینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرنے کے لیے پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، اور اپنے دورے کے دوران وہ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت وانگ ڑی اور اسحاق ڈار کریں گے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات، اقتصادی تعاون، اور دیگر اہم عالمی مسائل پر بات چیت کی جائے گی ۔ بعد ازاں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سالانہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں اور وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا پولِٹ بیورو کے رکن بھی ہیں۔ ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم کے ساتھ مل کر چھٹے سالانہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کرنے کا ارادہ کیا ہے، جو آج اسلام آباد میں منعقد ہوں گی ۔

سورس اردو پوائنٹ