پاک بھارت میچ، دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کردیا

0
70
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کے لیے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ میچ کل دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے اندر کسی بھی قسم کا تشدد، ہنگامہ آرائی یا نسل پرستانہ جملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروی نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سے تین ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دبئی پولیس نے شائقین پر زور دیا کہ وہ میچ کے دوران نظم و ضبط اور مثبت رویہ اپنائیں تاکہ اسٹیڈیم کا ماحول محفوظ اور خوشگوار رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ شائقین اور کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔