کوٹری اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 6 بو گیاں پٹڑی سے اترگئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

0
111
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

حیدرآباد: کوٹری اور بولاری اسٹیشن کے درمیان چلنے والی ایک مال گاڑی کی چھ بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق حادثے کے بعد بولاری اسٹیشن کا اپ ٹریک بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک بحال ہے اور اس پر ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک کو کلیئر کرنے میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں، اس دوران دیگر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام نے تاحال بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات نہیں بتائیں تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔