حکومت کی جانب سے نئی اعلان کردہ قیمتوں کا اطلاق 15 دسمبر تک کیلئے ہو گا
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، حکومت کی جانب سے نئی اعلان کردہ قیمتوں کا اطلاق 15 دسمبر تک کیلئے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پرانی قیمت 263 روپے 45 پیسے تھی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے تھی۔ دوسری جانب نئے سال کی آمد پر حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا "خصوصی تحفہ”، ماہ جنوری 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے نئے سال کا آغاز مزید بوجھ کے ساتھ ہوا ہے، حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ اس اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام پر مشتمل گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے مقرر کر دی گئی ہے




























