7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن ملنے کا واقعہ، پولیس کا اہم انکشاف

0
102
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے پیش

اسلام آباد (19 ستمبر 2025): بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں کو پیر کے روز مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے دونوں کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایک ماہ سے کیسز پر تیزی سے کارروائی ہو رہی ہے، پیر کو فیصلہ متوقع ہے، ہماری امیدیں ہائیکورٹ سے جڑی ہیں۔ اگر کیسز نہ سنے گئے تو مایوسی بڑھے گی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ روسٹر دیکھ کر بتایا جائے گا کہ درخواستیں کب مقرر کی جائیں گی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اگر پیر تک سماعت نہ ہوئی تو فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ فیصلہ آنا ہے، نیب اور پولیس نے پہلے ہی پراسیکیوٹر مقرر کیے، اب ایف آئی اے کو پراسیکیوٹر بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ہی بار فیصلہ سن لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کے فیصلے میں بھی لکھا ہے کہ جرم ثابت نہیں، پھر ٹرائل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت ریلیف نہ ملا تو اپیل اور سماعت میں مزید وقت ضائع ہوگا۔ "پیر تک ریلیف نہ ملا تو پھر میں واپس ہی نہیں آؤں گا، جیل میں جانا اپنی مرضی سے ہے لیکن نکلنا جج کی اجازت سے ہوتا ہے۔”

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔