معافی وہ مانگیں جنہوں نے ظلم کیا، عمران خان معافی نہیں مانگیں گے: علیمہ خان

0
147
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ "معافی کیوں منگوائی جا رہی ہے؟ معافی تو وہ مانگیں جنہوں نے ظلم کیا۔” راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوٹیج عدالت میں پیش کی جائے اور ججز کو انصاف کرنے دیا جائے۔ اگر سارے فیصلے "بادشاہ سلامت” نے کرنے ہیں تو عدالت کو بند کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں عمران خان ڈر جائیں گے یا ڈیل کر لیں گے، وہ جان لیں کہ عمران خان دو ٹوک مؤقف رکھتے ہیں اور اس نظام کو قبول نہیں کریں گے۔ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے جیل میں ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان پر تین بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں اور انہیں مکمل طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی پیغام باہر نہ آ سکے۔

سابق وزیراعظم کی دوسری ہمشیرہ نورین خان نے کہا کہ "یہ چاہتے ہیں عمران خان معافی مانگیں تاکہ ان کی عزت بچ جائے، لیکن عمران خان کبھی بھی معافی نہیں مانگیں گے۔ اصل میں یہ سب عمران خان سے معافی مانگیں گے کیونکہ زندگی اور موت انسانوں کے نہیں بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔”

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بھی کہا کہ معافی سے متعلق بیانات کو غیرضروری اہمیت دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق وکالت پہلے ہی مشکل ہو چکی ہے اور مشکلات عدلیہ نے پیدا کی ہیں، اس لیے ایسے مشوروں پر غور کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

سورس اردو پوائنٹ