بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

0
97
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے، پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں نسل کشی بدترین انسانی المیہ ہے جس کے عالمی و علاقائی مضمرات ہیں۔ افغانستان سے کئی دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کے خلاف متحرک ہیں اور ان کیلئے کوئی ہمدردی نہیں۔ سوشل میڈیا طاقتور ذریعہ ہے مگر ملک دشمن عناصر اسے ساختہ افراتفری کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہیں۔ بھارت کی دوغلی پالیسیوں، RAW کی سرگرمیوں اور حالیہ جارحیت پر پاکستان نے بھرپور سفارتی و عملی جواب دیا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور آزادی کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ پاک امریکا تعلقات کو مثبت سمت دینا مقصد ہے۔ دہشتگردوں کو انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔ نئی نسل کی ترجیحات کو سمجھنا ضروری ہے۔ امریکا سمیت دوست ممالک سے معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔ 64 فیصد نوجوان آبادی مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرے گی، اب سوال یہ ہے کہ ہم کتنی جلدی اور کتنی قوت سے آگے بڑھتے ہیں۔

سورس اردو پوائنٹ