کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر، شہری مشکلات کا شکار، مزید بارش کی وارننگ

0
123
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں سے پانی تاحال نہ نکالا جا سکا جس کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی کر دی۔

شہر قائد کی اہم شاہراہوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لکی اسٹار، حقانی چوک، ٹاور اور اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف مارکیٹوں اور مرکزی سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ کھارادر، میٹھادر، کپڑا مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جس سے ٹریفک اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے بعد کراچی میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو گیا، کئی علاقے اربن فلڈنگ کا شکار ہیں۔ شارع فیصل پر گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صورتحال کا جائزہ لیا اور دعویٰ کیا کہ برساتی نالے صاف ہیں اور پانی کی نکاسی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 170 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اولڈ ائیرپورٹ ایریا میں 158 ملی میٹر جبکہ جناح ٹرمینل پر 152.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شہر میں آج اور کل مزید بارش کی پیشگوئی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عام تعطیل کا اعلان کیا اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی۔

سورس اردو پوائنٹ