خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، وزرا اور معاونین کے محکمے تبدیل

0
111
pakalerts.pk
pakalerts.pk

پشاور (2 اکتوبر 2025) — خیبرپختونخوا کابینہ میں دو وزرا کے استعفوں کے بعد بڑے پیمانے پر ردوبدل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد وزرا اور معاونین خصوصی کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

نئے محکمے اور ذمہ داریاں

کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق:

  • معاون خصوصی ارباب عاصم کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
  • معاون خصوصی محمد اسرار کو محکمہ آبپاشی دے دیا گیا۔
  • وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت کا قلمدان دیا گیا۔
  • مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان مل گیا۔

دیگر اہم تبدیلیاں

  • صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ تبدیل کرکے انہیں سیاحت کا قلمدان دیا گیا۔
  • مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت کا قلمدان سونپا گیا۔
  • وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار وزیر کو کھیل کا محکمہ دیا گیا۔
  • وزیر کھیل فخر جہاں وزیر کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان دے دیا گیا۔

نئی تعیناتیاں

  • حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
  • ڈاکٹر امجد کو ترقی دے کر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے۔

یہ ردوبدل اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی اور صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے اپنے استعفے دیے تھے، جس کے بعد کابینہ میں بڑی سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔