لاہور: پارک ویو سوسائٹی میں سیلابی پانی داخل، ڈاکٹر نبیہہ علی پھٹ پڑیں

0
126
pakalerts.pk

لاہور: دریائے راوی کے سیلابی پانی نے پارک ویو سوسائٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاکس پانی میں ڈوب گئے، گھروں اور کمرشل عمارتوں میں سیلابی پانی بھر جانے سے رہائشی قیمتی سامان اور گھروں کو چھوڑ کر نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈاکٹر نبیہہ علی کا ردعمل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈاکٹر نبیہہ علی نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“میرا اپنا گھر اوورسیز بلاک میں ہے جہاں پانی داخل ہوگیا۔ گھر والے پہلے ہی نکل گئے، میں آئی تو معلوم ہوا کہ ہمارا کروڑوں روپے کا گھر اور سامان تباہ ہو رہا ہے۔ ہم بے یار و مددگار اپنے گھر لاک کرکے جارہے ہیں۔”

انہوں نے سوال اٹھایا کہ:

“یہ دریا کی زمین ہے، دریائے راوی یہاں پر لگتا ہے، کس سمجھدار انسان نے عقل دی تھی کہ یہاں پر سوسائٹی بنا لی جائے؟ علیم خان کو اس کا جواب دینا چاہیے۔”

سیلاب کی صورتحال

رات گئے سوسائٹی کی حفاظتی دیواریں ٹوٹنے سے دریائے راوی کا پانی تیزی سے اندر داخل ہوا۔ چند ہی گھنٹوں میں اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاکس پانی میں ڈوب گئے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر رہائشیوں کو علاقے خالی کرنے کی ہدایت دی اور لوگوں نے مہنگے گھروں اور کروڑوں کے سامان کو چھوڑ کر نقل مکانی شروع کردی۔

پس منظر

لاہور اور گردونواح میں شدید بارشوں کے بعد دریائے راوی میں طغیانی آئی ہے، جس کے باعث نچلے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام اور سوسائٹی انتظامیہ پر ناقص منصوبہ بندی اور غیر محفوظ مقام پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔