ملیر کالا بورڈ میں کار پر فائرنگ، صحافی شدید زخمی

0
109
pakalerts.pk
pakalerts.pk

کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

کار سوار کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے دو خول ملے ہیں جبکہ قریبی مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کا تعلق شعبہ صحافت سے بتایا جا رہا ہے۔


حکومتی ردِعمل

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


پس منظر

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سپر ہائی وے میمن گوٹھ کے قریب دو خواجہ سرا اور ایک مرد کی گولیوں سے بھری لاشیں ملی تھیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کو قریب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
لاشوں کی شناخت الیکس عرف عینی، اسماء اور جیئل اجن کے ناموں سے ہوئی تھی، جن میں سے جیئل اجن خواجہ سرا نہیں بلکہ خیرپور کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔