دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کو کسی کی منظوری درکار نہیں: نیتن یاہو کی دھمکی

0
73
pakalerts
pakalerts

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز واضح کیا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود اسرائیل غزہ یا لبنان میں اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت نہیں لے گا۔

یروشلم میں حکومتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ “اسرائیل ایک خود مختار ریاست ہے، ہم اپنی سیکیورٹی کے فیصلے خود کرتے ہیں اور اپنی قسمت کا تعین خود کریں گے۔ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی منظوری درکار نہیں۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اعلیٰ حکام نے گزشتہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے وسطی غزہ میں ایک شخص پر “ہدفی کارروائی” کی جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔