پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین

0
84
pakalerts
pakalerts

امریکی سینٹرل کمانڈ کا پاک بحریہ کو کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین

اسلام آباد: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک کامیاب سمندری کارروائی پر پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
سینٹ کام کے مطابق، سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ منسلک پی این ایس یرموک نے یہ کارروائی انجام دی۔

ترجمان کے مطابق، صرف 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلوگرام آئس، اور 50 کلوگرام کوکین برآمد کی۔
ان منشیات کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کامیاب آپریشن کو عالمی بحری تعاون کی شاندار مثال قرار دیا اور پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔