پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا گروپ سری لنکا پہنچ گیا

0
36
pakalerts.pk
pakalerts.pk

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم کی کولمبو آمد کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چار کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان، رانا فہیم اشرف، وسیم جونئیر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی اسی گروپ کے ہمراہ کولمبو پہنچ چکے ہیں۔