پاکستان پیپلز پارٹی کیماڑی کے تحت جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

0
110
Pakalerts.pk

سندھ حکومت کے تحت جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات یکم اگست شروع ہوئی ہیں.یہ تقریبات 14 اگست تک جاری رہیں گی،وزیربلدیات سندھ پوری دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مانا بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہے لیکن اس جنگ کو جیتنے کے بعد بھارت کا غرور خاک ملادیا،سعیدغنی

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کیماڑی کے تحت اتوار کو جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکا نے پاکستان پرچم اٹھارکھے تھے۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے حق میں نعرے لگائے ۔ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کی۔ریلی میں پی پی کیماڑی کے صدر و وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی لیاقت آسکانی،ایم پی اے آصف خان ،ٹائون ناظم کیماڑی ہمایوں خان اور دیگر نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات یکم اگست شروع ہوئی ہیں.یہ تقریبات 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

ان تقریبات میں عوام اور معاشرے کے طبقات شامل ہیں.اس مرتبہ روایتی نہیں بلکہ 14 روزہ تقریبات ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔یہ جشن معرکہ حق کی خوشی ہے۔پاکستان نے بھارت کو مناسب جواب دیا۔ اس جواب نے دنیا کو حیران کردیا۔ ہماری فوج نے بھارت کے دفاعی نظام کو تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مانا۔ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہے لیکن اس جنگ کو جیتنے کے بعد بھارت کا غرور خاک ملادیا۔سعید غنی نے کہا کہ بھارت اس وقت تہنائی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات بھرپور انداز میں منارہی ہے۔حیدرآباد میں جشن آزادی کا مجمع پاکستانی تاریخ کا بڑا اجتماع تھا۔ 12 اگست کو مزار قائد لیزر لائٹ شو ہوگا۔ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کنسرٹ ہوگا۔جس میں بڑے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔سعید غنی نے کہا کہ14 اگست کو جشن آزادی معرکہ حق کا بڑا ایونٹ مزار قائد پر ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑا۔اس پر ان کو مبارکباد یے۔پوری قوم کا پیغام ہے ہم متحد ہیں۔ اس جھنڈے کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کا شہر بن گیا ہے۔یہ بی بی کی خوائش تھی۔پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت یے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہم 150 یوسز جیتں گے۔آئندہ۔انتخابات میں کراچی سے کامیابی حاصل کریں گے۔لیاقت آسکانی نے کہا کہ اس ریلی کی کامیابی پر تمام رہنمائوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہم جشن آزادی اور معرکہ حق بھرپور طریقے سے منارہے ہیں۔سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے تقریبات منعقد کررہی ہیں۔ہر جگہ پاکستان زندہ باد کی گونج ہے۔ہماری مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کے زریعے بھارت کو شکست دی جس پر مسلح افواج خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور دنیا کو بتایا کہ ہم پرامن ملک ہیں۔ہم بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد دیتے ہیں۔وطن عزیر کے دفاع کے لیے ہم حاضر ہیں۔