کمشنر کراچی نے جشن آزادی معرکہ حق کے 11 اگست سے 14 اگست تک کے نمایاں پروگراموں کی تفصیلات جاری کردیں

0
172
Pakalerts.pk

جشن آزادی ار معرکہ حق کے پروگراموں کو یاد گاربنایا جاے گا ،نیشنل اسٹیڈیم موسیقی پروگرام میں ملک کے مایہ ناز فنکار شرکت کر رہے ہیں،حسن نقوی تاریخی لمحات ہیں شہری جشن آزادی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں،فول پروف سیکورٹی فراہم کی جاے گی شرکا کی سہولتوں کو مدنظر رکھا جائے گا ،کمشنرکراچی

کراچی کمشنر کراچی نے جشن آزادی معرکہ حق کے 11 اگست سے 14 اگست تک کے نمایاں پروگراموں کی تفصیلات جاری کردیں کمشنر نے کہا ہے تاریخی لمحات ہیں شہری شرکت کریں جزبہ حب الوطنی اجاگر ہوگا انھوں نے کہا کہ ۔کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنر ز پروگراموں کے انتظامات میں مصروف ہیں متعلقہ اداروں کے ساتھ مضبوط رابط میں ہیں انھوں نے کہا کہ پروگراموں کو یاد گاربنایا جاے گا ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت اور آرٹس کونسل کے زیر انتظام کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے ثق میوزیکل کنسرٹ میں ملک کے مایہ ناز فنکار شرکت کر رہے ہیں۔اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کر نے کے خصوصی اقدامات کیے گیے ہیں تمام انتظامات شرکا کی سہولتوں کو مدنظر رکھ کر کیے جا رہے ہیں اتوار کو کمشنر افس سے جاری ہینڈ آٹ کے مطابق کمشنر نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے یہ لمحات تاریخی ہیں شہری زیادہ سے زیادہ جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں جذبہ حب الوطنی اور دفاع پاکستان کے لئے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔انھوں نے کہا کہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 13 اگست کو گرینڈ میوزیکل کنسرٹ میں مایہ ناز فنکار راحت فتح علی خان عا طف اسلم سجاد علی صنم ماروی اور دیگر ممتاز فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پیر 11 اگست سے شاہراہ قائدین پر آزادی قائدین کے ساتھ پروگرام 13اگست تک جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ 11 اگست سے ہونے والی تین روزہ تقریبات میں شہد اور قائدین کے پورٹریٹس آویزاں کیے جائیں گے قومی ترانہ کے ساتھ پرچم کشائی ہوگی ملی اور قومی نغمے بجاے جائیں گے۔اس موقع پر فلوٹ تیار کیا گیا ے جو گشت کرتا رہے گا جبکہ فلوٹ پر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر شاہراہِ کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا جارہا ہے اور پاکستان پرچم لگائے جارہے ہیں۔12اگست کومزار قائد کو روشنی (Projective Illumination)سے سجایا جاے گا ضلع کیماڑی میں ڈپٹی کمشنر کے زیر انتظام جشن آزادی نائٹ کرکٹ میچ ہوگا محکمہ اسپورٹس کے زیر انتظام اسپورٹس یوتھ سینٹر میں میجر کیپٹن سرور شہید اسپورٹس گالا ہوگا 13 اگست کو ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو ملیر گیریژن میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔شایرا ہ قائدین پر ہونے والی اسٹریٹ تقریبات کی ہونگیں محکمہ ثقافت کے زیر انتظام جشن آزادی اور معرکہ حق فلوٹ نکا لا جاے گا جبکہ محکمہ اسپورٹس کے زیر انتظام سائیکل ریس منعقد ہوگی جو فریر ہال سے شروع ہو گی اور مزار قائد پر ختم ہوگی 13اگست کو ہی بلدیہ عظمی کراچی نے جہانگیر کوٹھاری پریڈ پر آتشبازی اور موسیقی کا پروگرام منعقد کیا ہے 14 اگست کو مزار قائد اور پرچم کشائی ہوگی

سورس اردو پوائنٹ