اسلام آباد (3 اکتوبر 2025): وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات تاحال طے پا نہ ہو سکے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں وفاقی حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اتحادی جماعت آج پارلیمان کی کارروائی میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی تحفظات دور نہ ہونے تک پارلیمان میں تعاون نہیں کرے گی، اتحادی جماعت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کی حمایت نہیں کرے گی۔
مزید بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو قیادت نے تاحال ہدایات جاری نہیں کیں، قیادت کی ہدایات ملنے تک حکومت سے تعاون نہیں کرے گی۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔




























