پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق دستاویزی فلم جاری

0
59
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کے جوانوں کی جانب سے بہادرانہ دفاع کے پس منظر پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے پس منظر میں سندھ پولیس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی۔

روا ڈاکیومینٹری فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم "دی پولیس اسٹوری” (PSX: The Police Story) کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے مقامی سنیما میں ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے وہ بہادر جوان جنہوں نے حملہ ناکام بنایا، اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پولیس کے مثبت کاموں کو اجاگر نہیں کیا جاتا جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں فورسز پر فلمیں اور سیریز بنائی جاتی ہیں جو اہلکاروں کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم پولیس کے غیر معمولی کارناموں کو سامنے لاتی ہے، جس میں اہلکاروں نے محض چند منٹوں میں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا۔

یاد رہے کہ 29 جون 2020 کو دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، لیکن سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر بروقت کارروائی کرکے حملے کو ناکام بنا دیا۔