5 اگست جعلی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہوگا، جس کی تیاریوں سے ان کی ٹانگیں لرز رہی ہیں: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

0
131
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

پشاور – خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوگا، جس کی منصوبہ بندی اور تیاریوں سے ان کے ہوش اڑ چکے ہیں۔ ان کے بقول، حکومت کے پرانے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لیے پہلے ہی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی جانب سے 26 نومبر جیسے حربے دوبارہ آزمائے گئے تو اس بار سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا اس حکومت کا معمول رہا ہے، لیکن اب عوام باشعور ہو چکی ہے اور کسی جبر یا فسطائیت کو برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں احتجاج کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، جن کی خود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے، جسے چھیننے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہر غیر قانونی اقدام کے خلاف قانونی، سیاسی اور عوامی سطح پر مزاحمت کریں گے تاکہ شہریوں کو ان کا حق دیا جا سکے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات تنظیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور قیادت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کارکنان واقعی اس فیصلے سے خوش ہیں؟

تیمور جھگڑا نے فارم 45 میں تبدیلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو دانستہ شکست دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 180 دن میں ٹربیونل کے فیصلے آنا تھے، لیکن اب تک 540 دن گزر چکے ہیں۔ ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں بٹھا کر انصاف میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو عوامی احتجاج میں شریک ہوں گے اور ایک دن فتح ہماری ہوگی۔

سورس اردو پوائنٹ