9 مئی کرنے اور کرانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں‘عظمیٰ بخاری

0
114
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ناکام بغاوت کے کردار انتقامی سیاست کا نام دے کر مظلوم نہیں بن سکتے‘وزیر اطلاعات

لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9مئی کرنے والے اور کرانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نو مئی ایک ناکام بغاوت تھی جس کے تمام شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادھے میں نہیں چھپ سکتے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی اور شہدا کے مجسمے جلا کر کون سی قوم کی خدمت کی گئی ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نو مئی کے حملوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی، اب اس ناکام بغاوت کے کردار انتقامی سیاست کا نام دے کر مظلوم نہیں بن سکتے، قوم نو مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مقبولیت تو فرعون اور شیطان کی بھی بہت ہے لیکن وہ فرشتے نہیں بن سکتے، نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تمام کارڈ اور تحریکیں ناکام ہوگئی ہیں، اب اس کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے۔

سورس اردو پوائنٹ