امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ

0
73
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

راولپنڈی پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا، جس کی قیادت سینئر افسران نے کی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر فلیگ مارچ مری روڈ، مال روڈ، ٹیکسلا، کلر سیداں سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس حکام نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔