راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 07 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا

0
97
pakalerts.pk

راولپنڈی پولیس کی جاری کارروائیوں کے دوران 07 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 04 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 04 لیٹر شراب برآمد کی، روات پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر خنجر برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔